بٹ خیلہ ،پرائیویٹ ایجوکیشن کی کال پر 2 دن تعلیمی ادارے بند رہیں گے

بٹ خیلہ ،پرائیویٹ ایجوکیشن کی کال پر 2 دن تعلیمی ادارے بند رہیں گے

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک خیبرپختونخواکے کال پر 23اور24اپریل کومالاکنڈایجنسی کے تمام پرائیوٹ تعلیمی ادارے بندرہیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے کال پرصوبے کے دوسرے حصوں کے طرح ضلع ملاکنڈمیں بھی 23اور24اپریل کوعلامتی طورپرتمام پرائیوٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گے دریں اثناپین کے ڈویژنل ممبر ممتازماہرتعلیم امجدعلی شا ہ نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے قائدین کے کال پرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ تعلیمی میدان میں پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے مگرحکومت اس کے باوجود پرائیوٹ تعلیمی اداروں کوبلاجوازتنگ کیاجارہاہے جوہم کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر