ملاکنڈمیں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن چاردکان سیل

ملاکنڈمیں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن چاردکان سیل

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) ملاکنڈمیں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن چاردکان سیل عطائی ڈاکٹروں کے خلاف اپریشن جاری رہیگا ڈرگ ا نسپکٹرامیرزیب خان کامیڈیاسے بات چیت ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ اف پاکستان ثاقب نثارکے خصوصی ہدایت پرملک کے دوسرے حصوں کے طرح ضلع ملاکنڈ میں بھی ڈرگ انسپکٹرامیرزیب خان نے گزشتہ روز لیویز افسران کے ہمراہ بالابٹ خیلہ میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرکے ان کے دکانیں سیل کردی دریں اثناء امیرزیب خان نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف اپریشن ایک ماہ تک جاری رہیگااورجب تک ان عطائی ڈاکٹروں کاعلاقے سے صفایانہیں کیاگیا اس وقت تک اپریشن جاری رہے گا ۔انہوں نے کہاکہ عطائی ڈاکٹر اپناغیرقانونی دھندہ بندکریں ورنہ برے انجام سے بچ نہیں سکیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...