شیرگڑھ بازار میں پرانی دشمنی پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

شیرگڑھ بازار میں پرانی دشمنی پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

شیرگڑھ(نامہ نگار)شیرگڑھ بازار میں پرانی دشمنی پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے شیرگڑھ پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی شیرگڑھ پولیس کو اپنے رپورٹ میں مقتول کے بھائی واجد علی ولد فقیر محمد سکنہ کمر محلہ شیر گڑھ نے بتایا کہ میرا بھائی عثمان علی ولد فقیر محمد سکنہ بکرئی( شنگرئی) مالا کنڈ ایجنسی گذشتہ روز کسی کام کی غرض سے شیر گڑھ آیا تھا کہ شام کے وقت ملزمان ایاز،شیراز،فراز پسران عبد الحکیم اور سید حکیم ولدعبد الجلیل ساکنان پشت باجوڑ ایجنسی نے فائرنگ کرکے قتل کیا وجہ عناد یہ بتایا جاتا ہے کہ ملزمان کا باپ ایک سال قبل کسی نے قتل کیا تھا اور ملزمان کو شک تھا کہ ان کا باپ عثمان علی نے قتل کیا تھاشیرگڑھ پولیس نے واجد علی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

Back to

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...