عطائیوں کی آڑ میں کوالیفائیڈ پیرامیڈیکس کیخلاف کارروائی برداشت نہیں:میاں گل

عطائیوں کی آڑ میں کوالیفائیڈ پیرامیڈیکس کیخلاف کارروائی برداشت نہیں:میاں گل

(بیورو رپورٹ) آل پاکستان پیرامیڈیکس سٹاف فیڈریشن خیبر پختونخوا اور حق پرست پیرامیڈیکل کے صوبائی سینئر نائب صدر میاں گل علیم نے کہا ہے کہ عطائیوں کی آڑ میں کوالیفائیڈ پیرامیڈیکس کیخلاف کارروائی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ، عوام کو لوٹنے والے ناتجربہ کار عطائیوں کیخلاف ہیں ، ان کے خلاف چیف جسٹس کی کارروائی کاحکم خوش آئند ہے ،وہ گزشتہ روز پیرامیڈیکس سٹاف فیڈریشن خیبر پختونخوا اور حق پرست پیرامیڈیکس کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں صوبائی صدر حبیب خان اور دیگر قائدین و ضلعی صدور نے سرکت کی اجلاس میں ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے صوبے میں تمام پیرامیڈیکس کیلئے پریکٹس کرنے کے قواعد و ضوابط جلد جاری کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ اس سلسلے میں پہلے ہی سیکرٹری ہیلتھ عابد مجید کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں اُصولی منظوری دی گئی ہے اور قواعد و ضوابط طے کرنے کیلئے 90 روز کا وقت دیا گیا تھا جو کہ تقریباً پورا ہونے کو ہے تمام پیرامیڈیکس اپنے اپنے فیلڈ میں باقاعدہ پروفیشنل اور منظور شدہ اداروں سے سند یافتہ ، کوالیفائیڈ اور تجربہ کار ہے اور صوبے کے ہر کونے اور دور دراز علاقوں میں لوگوں کو انتہائی سستا اور موزوں ابتدائی علاج دہلیز پر مہیا کر رہے ہیں اجلاس میں ہیلتھ کیئر کمیشن سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ اتائیوں کی باقاعدہ ایک تعریف اور واضح تعین کیا جائے کہ صوبے میں کون لوگ اتائی ہے پیرامیڈیکس باقاعدہ کوالیفائیڈ اور اہل لوگ ہیں جبکہ بعض حکومتی اہلکار HRA اور حکومت کو مشکلات پیدا کرنے کیلئے اتائیت کو دوسرا رنگ دیکر غلط کوشش کر رہے ہیں چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی جعلی ڈاکٹرز اور اتائیوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے پیرامیڈیکس ایسے جعلی ڈاکٹروں اور عوام کو لوٹنے والوں کیخلاف چیف جسٹس کے احکامات لاگو کرنے میں حکومت سے بھر پور تعاون کرے گی تاکہ اتائیت کا خاتمہ ہو اور عوام کو صحت کی سہولیات صحیح اندا ز میں میسر ہو لیکن کسی کو ان احکامات کو غلط تشریح کرنے یا پیرامیڈیکس کو بلا وجہ تنگ کرنے کی ہر فورم پر بھر پور تحفظ کیا جائے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...