ڈیرہ ،بس اور بائیک میں تصادم 1 جاں بحق دوسرا زخمی

ڈیرہ ،بس اور بائیک میں تصادم 1 جاں بحق دوسرا زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈیرہ ملتان روڈ پر مسافر بس اور موٹر سائیکل کے تصاد م میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں ڈیرہ ملتان روڈ پر مسجد عبد الحی کے سامنے مسافر بس اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹر سائیکل پر سوار شاہ میر بگیڑا سکنہ عادل ٹاؤن مریالی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ قصوریہ ٹاؤن کا رہائشی فضیل محسود زخمی ہوگیا جسکو فوری طور پر ہسپتال داخل کرادیا گیا ،گومل یونیورسٹی پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ مسافر بس ڈرائیور کے خلاف درج کرلیا ہے ۔

Back to Co

مزید : پشاورصفحہ آخر