بونیر ،وی آئی پی سے سیکورٹی واپس ،پولیس لائن حاضر

بونیر ،وی آئی پی سے سیکورٹی واپس ،پولیس لائن حاضر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر بونیر محمد ارشاد خان یوسفزئی نے ائی جی خیبر پختون خواہ کی ہدایت پر بونیر میں وی ائی پی سے سیکورٹی واپس لینے اور انہیں پولیس لائن حاضر کرنے کی فیصلہ پر سول سوسائٹی نے بھر پور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے جو ایکشن لیاہے ۔ہم اسکی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔بونیر ایک پرامن ضلع ہے اور یہاں کسی کے زندگی کو کوئی خطرہ نہیں ہیں ۔بعض افراد نے بے جا طورپر اپنا قد بڑھانے اور معاشرہ میں اپنے اپ کو دوسروں سے بالادست ثابت کرنے کے لئے پولیس کو اپنے پاس رکھے ہوئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ان پولیس اہلکاروں کوتنحواہیں ہماری ہی ٹیکسوں سے اداکی جاتی تھی ۔پولیس کا کام امن کو بحال کرنا ہیں ۔مگر ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر اضلاع کی طرح بونیر میں ان پولیس اہلکاروں کو غلط استعمال کئے جاتے تھے ۔انہوں نے ڈی پی او بونیر کی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ائی جی خیبر پختون خواہ کے حکم پر عمل درامد کرتے ہوئے تمام سرکاری ،سیاسی شحصیات ،سابق بلدیاتی نمائندوں اور موجوددہ بلدیاتی نمائندوں سے جو کسی کے پاس سپیشل پولیس فور س یا ریگولر پولیس اہلکار تعینات تھے ۔واپس لے لئے ۔انہوں نے کہاکہ جن پاس پولیس اہلکار تھے وہ ان سے سیکورٹی کی بجائے ڈرائیور ز ۔گھروں میں کام کرنے جیسے کام لیتے تھے جو پولیس وردی کی توہین تھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلہ کو ہرگرز واپس نہیں لینا چاہئے ۔