چارسدہ میں 15 کمیونٹی فیڈر سکولز میں داخلہ مہم کا آغاز کردیا گیا

چارسدہ میں 15 کمیونٹی فیڈر سکولز میں داخلہ مہم کا آغاز کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیور و رپورٹ) این سی ایچ ڈی کے زیر اہتمام چارسدہ میں 15کمیونٹی فیڈرسکولز میں داخلہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ 587طلباء و طالبات کو داخل کرایا جائیگا ۔ سرکاری سکولوں سے محروم علاقوں میں کمیونٹی سکولز قائم کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق این سی ایچ ڈی کے زیر اہتمام چارسدہ میں 15کمیونٹی فیڈر سکولز میں اپریل کے مہینے میں داخلہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت مختلف سکولوں میں واک اور کمیونٹی اجتماعات منعقد ہوئے ۔ اس موقع پر واضح کیا گیا کہ اپریل کے داخلہ مہم کے سلسلے میں 587طلباء و طالبا ت داخل کئے جائینگے جن میں 279بوائز جبکہ 308گرلز شامل ہیں ۔ کمیونٹی فیڈر سکولز 2006سے ان علاقوں میں کام کر رہے ہیں جہاں عوام کو سرکاری تعلیمی اداروں کی سہولت دستیاب نہیں۔ ان کمیونٹی سکولوں کا بنیادی مقصد جہاں محروم علاقوں کے عوام کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ وہاں اس حوالے سے محکمہ تعلیم کو بھی معاونت دینا ہے ۔