ملاکنڈ ڈویژن میں جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں:ڈی آئی جی

ملاکنڈ ڈویژن میں جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں:ڈی آئی جی

سوات (بیورو رپورٹ) ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈیویژن اختر حیات نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جرائم پیشہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں ، ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کردیا ہے ، پولیس نے ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بڑے مقدار میں اسلحہ ، منشیات بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کردیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان کی خصوصی ہدایت پر ملاکنڈڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 58مفروران ، 511مشتبہ گان ، 7کلاشنکوپ، 1ایل ایم جی ،5 رائفل ،36شارٹ گن،108 پستول ،3431کارتوس ، 25 جارجر،1ہینڈ گرنیڈ ،2 خنجر،10ڈیٹونیٹر، 82.142کلوگرام چرس جبکہ 438لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ہونے والے ملزمان کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ،

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...