جنوبی پنجاب صوبہ پیپلز پارٹی کی خواہش ہے ‘ مخدوم احمد محمود

جنوبی پنجاب صوبہ پیپلز پارٹی کی خواہش ہے ‘ مخدوم احمد محمود

صادق آباد(نامہ نگار)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمودنے لندن سے واپسی پر سابق ٹکٹ ہو لڈر رانا طارق محمود خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئین وقانون کی بقاء ،جمہوریت کی مضبوطی اور جد وجہدکیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی جنوبی پنجاب صوبہ پاکستان پیپلز پارٹی کی خواہش ہے خطہ میں پائیدار قیام امن کیلئے تمام سیاسی و جمہوری طاقتوں کا (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

متحد ہونا وقت اہم ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ جس طر ح سے جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کی کو شش کی جارہی ہے یہ تمام چیز یں جمہوریت کے منافی ہیں سیاستدانو ں کو اخلا قیات کا دائر کا راپناتے ہوئے صاف ستھری سیاست کو فروغ دینے کی ضرورت ہے مقررہ مدت سے پہلے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر جانے والے بہت جلد پیپلز پارٹی میں دوبارہ شامل ہونا شروع ہو جائیں گے انھوں نے کہاکہ اداروں کی مضبوطی کیلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپشن کے خاتمے کو یقینی بنا کر ملک کی عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل کا بروے کار لائے جانا ضروری ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں اور عوام کے حقوق کے تحفظ کی بات کی اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...