ایف آئی اے نے جدہ سے ملتان آنیوالے بلیک لسٹ مسافر کو ائیر پورٹ پر گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے جدہ سے ملتان آنیوالے بلیک لسٹ مسافر کو ائیر پورٹ پر گرفتار کرلیا

ملتان ( نیوز رپورٹر ) ایف آئی اے ائیر پورٹ سٹاف نے جدہ سے ملتان آنیوالے مسافر قبول حسین کو گرفتار کرلیا شفٹ انچارج(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

انسپکٹر کوثر رخسانہ کی ہدایت پر ایف سی چوہدری عبدالحفیظ نے گلف کی پرواز 788کے ذریعے جدہ سے ملتان آنیوالے مسافر قبول حسین کوگرفتار کرکے ریجنل آفس منتقل کردیا ہے ذرائع کے مطابق ملزم قبول حسین کو بلیک لسٹ میں شامل ہونے کے باعث گرفتار کرلیا گیا ہے ملزم قبل ازیں سطلنت عمان میں قیام پذیر رہ چکا ہے اور عمان میں دوران قیام غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جس پر اس کا نام بلیک لسٹ میں شامل کای گیا ہے ملزم قبول حسین سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر