حسین ہارون سے حاصل بزنجو کی ملاقات ،مختلف امور پر گفتگو

حسین ہارون سے حاصل بزنجو کی ملاقات ،مختلف امور پر گفتگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اقوام متحدہ کے سابق مندوب برائے پاکستان حسین عبداللہ ہارون سے وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ اور نیشنل پارٹی بلوچستان کے سربراہ سینیٹر میر حاصل بزنجو نے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی موجودہ صورتحال سمیت الیکشن 2018 ‘ گوادر بلوچستان ‘سی پیک منصوبوں ‘ نیب ریفرنسز اور مختلف سیاسی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں کچھی رابطہ کمیٹی کے رہنما حسین کچھی ‘ اختر کچھی اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...