حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ 3روز ہ عرس کی تقریبات 5مئی کو سیہون شریف میں شروع ہونگی

حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ 3روز ہ عرس کی تقریبات 5مئی کو سیہون شریف میں ...

ملتان (سٹی رپورٹر) درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرکے سالانہ تین روزہ عرس کی تقریبات 5 مئی بمطابق 18 شعبان المعظم (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

سے سیہون شریف سندھ میں شروع ہوں گی۔ تقریبات میں شرکت کے لئے ملک بھر کی طرح ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب سے قافلوں کی روانگی کا سلسلہ شروع ہے۔ دریں اثناء شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں علامہ سید مجاہد وعباس گردیزی، بشارت قریشی، مولانا کاشف ظہور نقوی اور مزین عباس چاون نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عرس کے دنوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر