چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج ملتان پہنچیں گے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج ملتان پہنچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج اتوار کو دن 1 بجے بذریعہ طیارہ ملتان ائیرپورٹ(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

پہنچیں گے جہاں سے وہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بہنوئی سجادہ نشین دربار عالیہ موسیٰ پاک شہید مخدوم سید وجاہت حسین گیلانی کی وفات پر تعزیت کرنے مخدوم وجاہت حسین گیلانی ہاؤس جائیں گے تعزیت کرنے کے بعد 1:30 بجے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری میڈیا سے پریس کانفرنس کریں گے بعد ازاں وہ ملتان ائیرپورٹ سے واپس کراچی جانے کیلئے روانہ ہوں گے واضح رہے کہ 1 بجے دن پیپلزپارٹی ملتان سٹی و ضلع کے عہدیداران و کارکنان ملتان ایئرپورٹ پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کریں گے