سستی اوبر موٹو سروس کا کراچی میں آغازہوگیا

سستی اوبر موٹو سروس کا کراچی میں آغازہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اوبر نے کراچی میں اپنی بائیک سروس اوبر موٹو کا آغاز کر دیا۔ عالمی اسمارٹ فون ایپ بلا رکاوٹ رائیڈرز کا ڈرائیورزسے رابطہ قائم کرتی ہے۔ پچھلے ماہ اس سروس کا لاہور میں کامیاب آغاز کیا گیا تھا ،اوبر ایپ میں موجود پش بٹن کے ذریعہ ہزاروں افراد آسان ، سستی اور قابل اعتماد ذرائع آمدورفت تک رسائی حاصل کر رہے ہیں ۔لانچ سے قبل پا کستان ریڈ کریسینٹ سوسائٹی (PRCS) کے اشتراک سے موٹر بائیک رائیڈرز کے لیے سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔سیشن میں اوبر موٹو کے رائیڈرز کو سڑک پر محفوظ رہنے کی بہترین احتیاطی تدابیر اپنانے سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی گئی ۔ کراچی کی بائیکر کمیونٹی کی حمایت اور اوبر موٹو کے استعمال کے وقت حفاظتی تدابیر اپنانے کے لیے اوبر نے 145uberMOTO ride Karachi146 کا اہتمام کیا ۔ بائیک رائیڈ کا حصہ بننے والے ہر رائیڈر کو اوبر پاکستان نے ہیلمٹ عطیہ کیا۔ 145uberMOTO ride Karachi146 اردو سائنس کالج کے باہر سے شروع ہوکر نیپہ، ناگن چرنگی، ناظم آباد ، سیوک سینٹر اور شاہرائے قائد اعظم سے گزری ۔ بائیکر کمیونٹی اور پارٹنر ڈرائیور ز نے اوبر پاکستان کے رائیڈرز اور ڈرائیورز کے لیے حفاظتی اقدامات کی بھر پور حمایت کی ۔ اوبر مسلسل پاکستان میں رائیڈرز ، ڈرائیورز اور شہروں کی ضروریات کے مطابق سروسز فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...