شریف برادران کا احتساب قو م کی امنگوں کی ترجمانی ہے ‘ ذوالفقار کھوسہ

شریف برادران کا احتساب قو م کی امنگوں کی ترجمانی ہے ‘ ذوالفقار کھوسہ

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)ملکی سیاست میں عدم برداشت ملک کو انتشار کی طرف لے جارہی ہے شریف برادران کا احتساب پوری قوم کی اُمنگوں کی ترجمانی ہے ۔2018ء کے الیکشن میں نوازلیگ کا عوام احتساب کرکے فارغ کردینگے ۔ترقی کے سفر کا ڈھونڈورا پیٹنے والوں نے ملک کو قرضوں میں جکڑدیا۔2018ء کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے کر کامیابی حاصل کرینگے ۔مسلم لیگی ہوں لیکن (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ۔جنوبی پنجاب کی پس ماندگی کے ذمہ دار شریف برادران ہیں عوامی خدمت کی سیاست جاری رکھیں گے ۔بھرپور عوامی پذیرائی الیکشن میں ہماری کامیابی کی ضامن بنے گی ۔شامل ہونے والی برادریوں کا شکر گزار ہوں ۔سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ ،سردار محی الدین خان کھوسہ کا یونین کونسل دراہمہ ،جتوئی والا میں عوامی اجتماع سے خطاب ،میزبان طارق خان جتوئی ،ملک صادق کھاوڑ،عطاء محمد جتوئی ،یوسی چیئرمین بلال خان سکھانی ،خالد فرید نے بھی خطاب کیا۔جبکہ سردار عمر خان کھوسہ ،سردار ناصر خان لُنڈ ،ملک غلام قادر کھاوڑ ،یاسین خان جتوئی ،طاہر خان مستوئی،امجد مجید پٹھان ،دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر جڑھ،چنگڑ،رند ،ببر ،جتوئی ،حجبانی برادریوں نے کھوسہ گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔جبکہ طارق خان جتوئی ،اللہ بخش جتوئی ،فرید خان ،وسیم خان ،خادم خان حجبانی ،حاجی احمد ،غلام اکبر ببر،بشیرخان ،سونہارا خان ،خالد فرید رند ،ملک طفیل کھاوڑ،ملک خالد کھاوڑ،اللہ بخش جتوئی ،حاجی عبدالعزیز عمرانی ،جعفر خان ہبتانی نور محمد دستی ،امین خان جتوئی ،شوکت خان جتوئی دیگر بھی موجود تھے ۔سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ ،سردار محی الدین خان کھوسہ ،سردار عمر خان کھوسہ کا شاندار استقبال کیاگیااور کھوسہ سرداروں کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا۔

ذوالفقا رکھوسہ

مزید : ملتان صفحہ آخر