نشتر ہسپتال میں کانگو کے شبہ میں 2مریض ‘ خسرہ میں مبتلا 2بچے داخل

نشتر ہسپتال میں کانگو کے شبہ میں 2مریض ‘ خسرہ میں مبتلا 2بچے داخل

ملتان ( وقائع نگار ) نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں خسرہ کے مرض میں مبتلا دو بچوں کو داخل کروایا گیا ہے 7ماہ کے احمد ولد شاہد کا(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

تعلق ضلع راجن پور سے ہے اور 2سالہ ارحم ولد طیب کا تعلق ڈیرہ غازیخان سے ہے دونوں بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگوائے گئے ہیں خون کے نمونے لیکر لیبارٹری بھجوادئیے ہیں ۔ دریں اثنا نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں کانگو مرض کے شبہ میں دو مریض داخل کروائے گئے ہیں 40سالہ زر ثناء زوجہ بسم اللہ خان کے تعلق وزیر ستان سے اور 50سالہ عبدالقیوم ولد موسیٰ خان کا تعلق ڈی جی خان سے ہے دونوں مریضوں کے خون کے نمونے لیکر تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوادئیے گئے ہیں اور ان کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...