موبائل فون پر دوستی ‘ فائرنگ نے 4سالہ بچے کی جان لے لی

موبائل فون پر دوستی ‘ فائرنگ نے 4سالہ بچے کی جان لے لی

خانیوال( بیورو نیوز ،نمائند ہ پاکستان، نامہ نگار ) لڑکی سے موبائل فون پر دوستی کا المناک نتیجہ،رقیب کی فائرنگ سے 4 سالہ بھتیجے کی جان چلی گئی ، گھر کہرام برپا والدین پر غشی کے دورے(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

،مقدمہ درج ایک ملزم گرفتار تفصیل کے مطابق فضل ٹاؤن کے رہائشی نوجوان احسن کی پیروال کی ثنا ء نامی لڑکی سے موبائل پر دوستی ہو گئی اس دوستی کا لڑکی کے پہلے سے موجود دوست کو پتہ چلا تو اس نے احسن کو ثناء سے دوستی ختم کرنے کو کہا۔مگر جب احسن باز نہ آیا تو ملزمان نے اس کے گھر کے سامنے اس پر فائرنگ کردی۔ مگر گولی احسن کی بجائے اس کے چار سالہ بھتیجے حارث کے سر پر لگی ۔ جسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا تاہم معصوم حارث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔ مقتول حارث تین بہنوں کا بھائی اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ اس کی موت پر پورا گھرانہ شدید غم سے دوچار ہے۔ پولیس تھانہ کہنہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر