منشیات کے مقدامہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 4سب انسپکٹروں سمیت 8پولیس اہلکاروں کے وارنٹ جاری

منشیات کے مقدامہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 4سب انسپکٹروں سمیت 8پولیس ...

ملتان (نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے منشیات(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 4 سب انسپکٹروں سمیت 8 پولیس کے بلاضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہو? ایس ایچ او تھانہ شاہ شمس کو حکم دیا ہے کہ ان مذکورہ اہلکاروں کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کریں۔ فاضل عدالت میں سرکار بنام محمد افضل اور محمد تنویر میں پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹروں زمان خان، فدا حسین، محمد عارف، محمد مصطفیٰ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد سلیم، ، ہیڈ کانسٹیبل نیک محمد، کانسٹیبلوں امان اللہ، محمد اعجاز کو گرفتار کرکے 9 مء کو پیش کیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر