ڈکیتی ‘ چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ‘ شہری لاکھو ں مالیتی سامان سے محروم

ڈکیتی ‘ چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ‘ شہری لاکھو ں مالیتی سامان سے محروم

ملتان(کرائم رپورٹر)چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے،بی زیڈ کے علاقے شالیمار کالونی میں غزال مظہر سے نامعلوم مسلح افراد نے موبائل فون اور نقدی چھین لی،الپہ کے علاقہ میں شریف کی دکان سے نامعلوم چور 1لاکھ 70ہزار مالیت کا سامان لے اڑے،دریں اثناء مخدوم رشید کے علاقہ میں صداقت کے گھر سے نامعلوم چور طلاعی زیورات ،نقدی مالیتی ایک لاکھ 80ہزارچوری کر کے (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

لے گئے،کینٹ کے علاقے میں شفیق کا موبائل نامعلوم چور لے اڑا،دریں اثناء جلیل آباد سے عبدالرحیم،ممتاز آباد سے فرحان گلگشت سے عبدالباسط نیو ملتان کے علاقہ سے جنید الپہ کے علاقہ سے اختر کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے اڑے ،جبکہ نشتر ہسپتال میں160بیمار والد لانیوالے نوجوان کی کار چوری ہوگئی،نواب پور روڈ کا سعید احمد اپنے والد کو حالت خراب ہونے پر نشترلایا تھا،جلدی میں160اس نے کار سٹینڈ کے علاوہ پارک کردی،والد کو داخل کرانے کے بعد پریشانی میں واپس آیا تو اسکی گاڑی غائب تھی، چوری کا شبہ پارکنگ سٹینڈ انتظامیہ پر ظاہر کیاجارہاہے

مزید : ملتان صفحہ آخر