عامر خان کی دبنگ انٹری ، 2 سال بعد رنگ میں اترے ، 40 سیکنڈ میں حریف ناک آﺅٹ

عامر خان کی دبنگ انٹری ، 2 سال بعد رنگ میں اترے ، 40 سیکنڈ میں حریف ناک آﺅٹ
عامر خان کی دبنگ انٹری ، 2 سال بعد رنگ میں اترے ، 40 سیکنڈ میں حریف ناک آﺅٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے دو سال بعد رنگ میں دبنگ انٹری دے ڈالی، طویل وقفے کے بعد پہلے ہی فائٹ میں حریف باکسر کو پہلے ہی راﺅنڈ میں ناک آﺅٹ کردیا۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 2 سال تک رِنگ سے آﺅٹ رہنے اور اس دوران شدید گھریلو پریشانیوں میں الجھے رہنے کے باوجود رنگ میں شاندار واپسی کی ہے۔ انہوں نے اپنے پہلے ہی مقابلے کینیڈین حریف فل لوگریکو کو ناکوں چنے چبوادیے اور انہیں پہلے ہی راﺅنڈ میں ناک آﺅٹ کردیا۔ فائٹ کے دوران عامر خان نے حریف باکسر کو پہلے ہی راﺅنڈ میں صرف 40 سیکنڈ کے اندر ناک آﺅٹ کردیا۔ اس فتح کے بعد عامر خان کی فتوحات کا سکور 32 ہوگیا ہے ، وہ اپنے کریئر میں اب تک 36 فائٹس لڑ چکے ہیں جن میں سے انہوں نے 20 حریفوں کو ناک آﺅٹ کیا۔
شاندار فتح پر عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کے مستقبل میں مزید مقابلے بھی ہوں گے، اب وہ دوبارہ چیمپیئن بننا چاہتے ہیں اور ان کی نظر ٹائٹل پر ہے ۔ انہوں نے فتح کے بعد اپنے ہم وطن باکسر کیل بروک کو فائٹ کا چیلنج بھی دے دیا۔ برطانوی باکسر کیل بروک اب تک 39 فائٹس لڑ چکے ہیں جن میں سے 37 مقابلوں میں فتح ان کے نام رہی ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔