فردوس عاشق اعوا ن نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا: نیو نیوز کا دعویٰ
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیونیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ فردوس عا شق اعوان نے پیپلز پارٹی کے بعد پی ٹی آئی چھوڑکر ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کے مطا بق فردوس عاشق اعوان پیپلز پارٹی چھوڑ کر جن وعدوں پر پی ٹی آئی شا مل ہو ئیں تھیں عمران خان وہ وعدے وفا نہ کر سکے ۔
فردوس عاشق اعوان خواتین ونگ کی صدارت چا ہتی تھی سا بق وفاقی وزیر نے دلبرداشتہ ہو کر پی ٹی آئی کو بھی خیر آباد کہہ کر ن لیگ میں شمو لیت کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔
سا بق وفاقی وزیر بہت جلد ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف سے ملاقات کریں گی اور رواں ماہ کے آخر میں ن لیگ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گی۔