مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف 2روزہ دورے پرکراچی روانہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ نے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف 2 روزہ دورے پر کراچی روانہ ہو گئے ،جہاں وہ اے این پی کے رہنما شاہی سید سے ملاقات اورجرگہ سے خطاب کریں گے۔اس کے علاوہ ایم کیوایم پاکستان بہادرآباد کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کراچی کے مختلف مقامات پر کارکنوں سے خطاب کریں گے،جبکہ گورنرہاؤس میں صنعت کاروں اورتاجربرادری سے ملاقات کریں گے۔
شہباز شریف مسلم لیگ(ن)سندھ کے عہدیداروں سے بھی ملیں گے،اس کے علاوہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں شرکت کریں گے،شہباز شریف کراچی میں منعقد ہونے والے سی پیک سیمینارسے خطاب کریں گے۔