چیف جسٹس پاکستان کا وی سی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی تعیناتی پر ازخودنوٹس،صوبائی وزیر ہائیرایجوکیشن رضا علی گیلانی 10 بجے سپریم کورٹ طلب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار نے وائس چانسلر لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کی تعیناتی پر ازخودنوٹس لے لیااورصوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں طلب کر لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار آج(اتوار)چھٹی کے روز بھی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عدالت لگائیں گے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے وی سی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی تعیناتی پر ازخودنوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن رضا علی گیلانی کو آج 10 بجے سپریم کورٹ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثارنے ڈاکٹر عظمیٰ گیلانی کی میرٹ سے ہٹ کر تعیناتی پر نوٹس لیاہے۔