’’چوہدری نثار اب شہابزشریف کو بھی مشورہ دے رہے ہیں کہ ۔ ۔ ۔‘‘ ایسا دعویٰ کہ نوازشریف کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

’’چوہدری نثار اب شہابزشریف کو بھی مشورہ دے رہے ہیں کہ ۔ ۔ ۔‘‘ ایسا دعویٰ کہ ...
’’چوہدری نثار اب شہابزشریف کو بھی مشورہ دے رہے ہیں کہ ۔ ۔ ۔‘‘ ایسا دعویٰ کہ نوازشریف کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ چوہدری نثار شہباز شریف کو نئی پارٹی بنانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

کراچی میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نےشہباز شریف کو بڑے بھائی سے الگ ہونے کا کہا ہے اور انہیں ایک نئی پارٹی بنانے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

صحافی نے جب سوال کیا کہ شہباز شریف تو پہلے ہی مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں نئی پارٹی کی کیا ضرورت ہے جس کے جواب میں پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مطلب مائنس نواز شریف، یہ میں کہہ رہا ہوں اور بھی لوگ یہی کہہ رہے ہیں جبکہ نواز شریف کے لئے صرف اتنا کہوں گا کہ جیسی کرنی ویسی بھرنی۔

ڈاکٹر عاصم حسین کا مزید کہنا تھا کہ ندیم افضل چن پی ٹی آئی میں اس جگہ تک نہیں پہنچ پائیں گے جس جگہ وہ پیپلزپارٹی میں تھے کیونکہ جو پیپلزپارٹی چھوڑتا ہے اسکا نام ویسے ہی نہیں رہتا۔

مزید :

قومی -