کوہاٹ:پولیس کی کارروائی، منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،تین خواتین 5 کلو ہیروئن سمیت گرفتار

کوہاٹ:پولیس کی کارروائی، منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،تین خواتین 5 کلو ہیروئن ...
کوہاٹ:پولیس کی کارروائی، منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،تین خواتین 5 کلو ہیروئن سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوہاٹ پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 خواتین کو گرفتار کر لیا،خواتین سے تلاشی کے دوران 5 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق خواتین پشاور سے کراچی جانے والی بس میں سوار تھیں،ناکے پر پولیس نے خواتین کے سامان کی تلاشی لی توسامان سے 5 کلوہیروئن برآمد ہوئی۔
پولیس کا کہناہے کہ گرفتار خواتین کا تعلق پشاوراور مضافاتی علاقوں سے ہے ،گرفتار خواتین کو تھانہ لاچی منتقل کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔