چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور رمضان معطل ، انکوائری شروع

چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور رمضان معطل ، ...
چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور رمضان معطل ، انکوائری شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور رمضان کو معطل کردیا گیا ہے، رمضان کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب سکھر کے خلاف بھی انکورائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور رمضان کو معطل کردیا ہے، رمضان کو فرائض کی ادائیگی میں نااہلی، غیر مستعدی اور غفلت پر معطل کیا گیا ہے اور ان پر لگے الزامات کی انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر رمضان کو صفائی کا پورا موقع دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں کچھ روز پہلے معطل ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب سکھر کاشف گوندل کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ انہیں مس کنڈکٹ پر تین ماہ کیلئے معطل کیا گیا تھا۔
ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب کے حکم پر اب تک نیب کے23 اہلکاروں کو برطرف کیا جاچکا ہے اس کے علاوہ نیب کے 85اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔ چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ ”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی پر عمل پیرا اوربد عنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔