پشاور:ڈی جی نیب کی زیرصدارت اجلاس،ڈی ای او زنانہ سمیت مختلف افسروں کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی نیب فرمان اللہ خان کی زیرصدارت نیب خیبرپختونخوا کا اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر زنانہ ڈی آئی خان سمیت مختلف افسروں کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب فرمان اللہ کی زیرصدارت نیب خیبرپختونخوا کا اجلاس ہوا جس میں ڈی ای او زنانہ ڈی آئی خان کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے،ان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیرقانونی بھرتیاں کیں۔
نیب اجلاس میں سینئرآڈیٹرڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسرشانگلہ کیخلاف بھی آمدن سے زائداثاثوں کی تحقیق کا فیصلہ کیا گیا،اس کے علاوہ ٹی ایم اے نوشہرہ کیخلاف بھی بدعنوانی اوراختیارات کے ناجائزاستعمال پرتحقیقات کافیصلہ کیا گیاہے، ٹی ایم اے نوشہرہ پرغیرقانونی بھرتیوںاورٹیکس وصولی کے ٹھیکے فرنٹ مین کودینے کاالزام ہے۔
نیب کے پی نے ٹورازم کارپوریشن کے پی کے ملازمین کیخلاف تحقیقات کافیصلہ کیا ہے،نیب کا کہناہے کہ محکمہ ٹورازم میں غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔