کراچی واٹر بورڈ پر واجب الادا بقایاجات کی ذمہ دارحکومت سندھ ہے،اویس لغاری کا وزیراعلیٰ سندھ کو دوسرا خط

کراچی واٹر بورڈ پر واجب الادا بقایاجات کی ذمہ دارحکومت سندھ ہے،اویس لغاری کا ...
کراچی واٹر بورڈ پر واجب الادا بقایاجات کی ذمہ دارحکومت سندھ ہے،اویس لغاری کا وزیراعلیٰ سندھ کو دوسرا خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر توانائی اویس لغاری نے وزیراعلیٰ سندھ کے خط کے جواب میں ایک اور خط لکھ دیاجس میں کہا گیا ہے کہ کراچی واٹربورڈ پر واجب الادا بقایاجات کی ذمے داری حکومت سندھ پرہے،کوئی بھی معاہدہ آئینی ترامیم کو منسوخ نہیں کرتا۔
اویس لغاری نے خط میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے الیکٹرک کو واجبات کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کرے،وزیر توانائی کا کہناتھا کہ نیپرا وفاقی ادارہ نہیں،یہ قومی ادارہ ہے،نیپرامیں سندھ کی نمائندگی بھی شامل ہے اورایک رکن سندھ کا ہے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کو مکمل حمایت کا یقین دلاتی ہے،ان کا کہناتھا کہ وفاق کراچی کو660 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری رکھے گااورکراچی کے شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے پہلے سے اقدامات کر رہے ہیں۔