کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ، ایم کیو ایم آج احتجاج کرے گی

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ، ایم کیو ایم آج احتجاج کرے گی
کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ، ایم کیو ایم آج احتجاج کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں بجلی کی اضافی لوڈشیڈنگ نے گرمی سے بے حال شہریوں کا جینا دوبھر کردیا جس کے خلاف ایم کیو ایم کی جانب سے آج احتجاج کیا جائے گا۔
کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان تنازع اور سندھ و وفاقی حکومت کی بیان بازیوں نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے معاملے کو مزید الجھا دیا اور اسی کے ساتھ شہریوں کو غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ بندش پر سیاسی جماعتوں کے احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔
ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کارکنان کو سہ پہر تین بجے کراچی پریس کلب پہنچنے کی ہدایت کی ہے جہاں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج ہوگا۔
اس سے قبل جماعت اسلامی اور پاک سرزمین پارٹی نے بجلی کی بندش کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔