پی آئی سی بے ضابطگیاں ازخودنوٹس کیس،ڈی جی نیب لاہورعدالت طلب،اوورسیز پاکستانیزکمشنرافضال بھٹی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

پی آئی سی بے ضابطگیاں ازخودنوٹس کیس،ڈی جی نیب لاہورعدالت طلب،اوورسیز ...
پی آئی سی بے ضابطگیاں ازخودنوٹس کیس،ڈی جی نیب لاہورعدالت طلب،اوورسیز پاکستانیزکمشنرافضال بھٹی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بے ضابطگیوں کیخلاف ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزادکومعاملے کی انکوائری کرنے کیلئے عدالت طلب کر لیا۔عدالت نے اوورسیزپاکستانیزکمشنرپنجاب اور پی آئی سی بورڈ کے ممبرافضال بھٹی کانام ای سی ایل میں ڈالنے کاحکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ نے پی آئی سی میں بے ضابطگیوں کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت کی ، عدالتی حکم پرخواجہ احمدحسان اورپی آئی سی کے سربراہ ندیم حیات ودیگرپیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دہری شہریت کے حامل شخص کو کیسے اوورسیز کمیشن اور پی آئی سی میں لگادیا گیا۔
چیف جسٹس سے افضال بھٹی سے استفسار کیا کہ تمہاری تنخواہ کتنی ہے؟،اس پر افضال بھٹی نے کہا کہ میری تنخواہ ساڑھے پانچ لاکھ روپے ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ چیف سیکرٹری ایک لاکھ 80 ہزار روپے لے رہا ہے، تمہیں کون سا سرخاب کے پر لگے ہیں، باہر سے سفارشوں پر بھرتیاں کی جاتی ہیں ، نظر انداز نہیں کرسکتے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ صاحب ! آپ کے ہوتے ہوئے یہ سب کیسے ہوگیا؟،دل کرتاہے وزیراعلیٰ کوبلاکرساری کارروائی دکھاو¿ں،معاملے کی تہہ تک جائیں گے،اسی لیے نیب کوبھجوایاجارہاہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ خواجہ سلمان محکمہ صحت میں جو کچھ ہورہا ہے نوٹ کرتے جائیں، یہی آپ کےخلاف چارج شیٹ بنے گی، عدالت نے 28اپریل کوتمام متعلقہ حکام کو دوبارہ طلب کر لیا۔