جنسی ہراسگی:ابرارالحق نے خاتون صحافی کے الزامات مسترد کردئیے
لاہور (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما گلوکار ابرارالحق نے خاتون صحافی کےجنسی ہراسگی کے الزامات مسترد کردئیے۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
روزنامہ دنیا کے مطابق ابرار الحق نے صباحت زکریا کے الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے مشہورشخصیات کوبدنام کرنے کوشش کرتے ہیں۔یہ بھی ہوسکتاہے کہ گلوکارعلی ظفرکے کسی پرستارنے ان کی طرف سے توجہ ہٹانے کے لئے یہ شوشہ چھوڑاہوجس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
یادرہے کہ صباحت زکریا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ ”مجھے یاد ہے کہ تقریباً 30 سالہ ابرار الحق کا میری ایک دوست کیساتھ اس وقت تعلق تھا جب وہ 16 سال کی تھی، ابرارالحق نے مسلسل شادی کے وعدوں کے ذریعے اس کا جنسی استحصال کیا۔ یہ وہ دن تھے جب ہمیں یہ معلوم نہیں تھا کہ نابالغی کیا ہے اور یہ سب کچھ مردوں کا معمول سمجھتے ہوئے قبول کر لیا۔“