گوجرہ: پیار کی تقسیم ہونے کی رنجش، لے پالک بیٹے نے چھوٹے بھائی کو گلا دبا کر قتل کردیا

گوجرہ: پیار کی تقسیم ہونے کی رنجش، لے پالک بیٹے نے چھوٹے بھائی کو گلا دبا کر ...
گوجرہ: پیار کی تقسیم ہونے کی رنجش، لے پالک بیٹے نے چھوٹے بھائی کو گلا دبا کر قتل کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ویب ڈیسک) لے پالک بیٹے نے اپنے مانوں کے نو سالہ بیٹے کو قتل کردیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ خبریں کے مطابق چک نمبر 337 ج ب کے ساجد عباس نے اپنی بہن سے اس کا بیٹا لے کر پال رکھا تھا بعدازاں اس کے ہاں بھی اولاد ہوگئی تو محمد رحمان اور اپنے حقیقی بیٹے محمد عاطف کو اپنے پاس ہی رکھا ہوا تھا پیار تقسیم ہونے کے رنج پر گزشتہ روز پندرہ سالہ محمد رحمان اپنے ماموں زاد بھائی نو سالہ محمد عاطف کو اپنے ہمراہ فصلوں میں لے گیا اور وہاں پر اس کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا او رنعش کھیتوں میں پھینک دی۔ محمد عاطف کی گمشدگی پر اس کی تلاش شروع کی گئی تو اس کی نعش کھیتوں سے مل گئی۔

اطلاع ملنے پر نواں لاہور پولیس نے نعش تحصیل میں لے کر رورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہور پہنچائی اور بعض ٹھوس شواہد کی بنیا دپر ساجد عباس کے لے پالک بیٹے کو حراست میں لے لیا جس نے مبینہ طور پر نو سالہ عاطف کو گلا دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ نواح لاہور پولیس نے نعش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاءکے حوالے کردی ہے اور ساجد کی رپورٹ پر قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ٹوبہ ٹیک سنگھ