”میں اسمبلی کا واقعہ سناتی ہوں، ایک ایم پی اے میرے پیچھے آیا اور۔۔۔“ علی ظفر پر الزامات کے بعد رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے بھی خود کیساتھ پیش آنے والا شرمناک واقعہ بتا دیا، نیا ہنگامہ برپا ہو گیا

”میں اسمبلی کا واقعہ سناتی ہوں، ایک ایم پی اے میرے پیچھے آیا اور۔۔۔“ علی ظفر ...
”میں اسمبلی کا واقعہ سناتی ہوں، ایک ایم پی اے میرے پیچھے آیا اور۔۔۔“ علی ظفر پر الزامات کے بعد رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے بھی خود کیساتھ پیش آنے والا شرمناک واقعہ بتا دیا، نیا ہنگامہ برپا ہو گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلوکارہ و اداکارہ میشاءشفیع کے گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس حساس موضوع پر اپنی رائے دینے میں مصروف ہیں اور اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات سے پردہ اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔” ہم حسن علی کی اس حرکت پر اب یہ کام کریں گے۔۔۔“ واہگہ بارڈر پر حسن علی کی ”پریڈ“ نے بھارتیوں کیساتھ ساتھ بھارتی فوج کو بھی مرچیں لگا دیں، ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیا کہ آپ کو یقین نہیں آئے گا 

اس فہرست میں نئی شامل ہونے والی خاتون رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی ہیں جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بچپن کا ایک واقعہ کبھی نہیں سنایا کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ جو ہو گیا وہ گزر گیا اور وہ اس وقت بہت چھوٹی تھیں لیکن اسمبلی میں بھی ایک ایسا واقعہ پیش آیا جو میں آپ کو سناتی ہوں۔

ار عظیم فاروقی نے کہا کہ ”اگر کوئی عورت آگے بڑھ بات کرے جیسا کہ میں نے بھی کیا تھا تو الٹا اس عورت پر ہی الزامات عائد کرنا شروع کر دئیے تھے ہیں۔ جب میں بولی تھی تو میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا۔

مجھ پر الزامات لگانا شروع کر دئیے گئے کہ یہ تو ماڈرن ہے، یہ تو ایسی ہے اور ویسی ہے۔ اصلی مدعے پر بات نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ ایک عورت جو پہلے ہی ماڈرن ہے اگر اسے کسی نے ہاتھ لگا دیا تو کیا ہو گیا ہے۔

میں نے اپنا بچپن کا ایک واقعہ کبھی نہیں بتایا اور جوان ہونے کے بعد شادی شدہ ہونے کے بعد اپنی بہن کو بتایا جس پر وہ بھی دنگ رہ گئی کہ آخر میں نے بچپن میں اس سے متعلق بات کیوں نہ کی۔ میں نے کبھی میڈیا میں نہیں بتایا کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ میں بہت چھوٹی تھی اس وقت، وہ چیز گزر گئی اور اب کیا بات کرنا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ رات کو پارٹیوں میں جاتے ہیں جہاں کباب کے ساتھ۔۔۔“ ایاز امیر نے میشاءشفیع کے الزامات پر ایسا تبصرہ کر ڈالا کہ ہر اداکارہ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی، انہوں نے اپنے میک اپ روم میں جا کر لڑکیوں سے کیا کہا؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا ہی مشکل ہو جائے گا 

میں آپ کو اسمبلی کا ایک واقعہ بتاتی ہوں جب ہم اسمبلی کے قریب ہی کوئی جلسہ وغیرہ کر رہے تھے۔ ایک ایم پی اے میرے بالکل پیچھے آ کر کھڑے ہو گئے اور میرے انتہائی قریب آ گئے۔ میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا اور غصے سے کہا کہ پیچھے سے ہٹو، کیا کر رہے ہو، میرے پاس کیوں کھڑے ہو۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور /سندھ /کراچی