کولیسٹرول میں مبتلا بچی کا علاج نہ ہونے پر ازخود نوٹس کی سماعت، چیف جسٹس پاکستان کا مشین منگوانے کا حکم،وزیر صحت کی یقین دہانی

کولیسٹرول میں مبتلا بچی کا علاج نہ ہونے پر ازخود نوٹس کی سماعت، چیف جسٹس ...
کولیسٹرول میں مبتلا بچی کا علاج نہ ہونے پر ازخود نوٹس کی سماعت، چیف جسٹس پاکستان کا مشین منگوانے کا حکم،وزیر صحت کی یقین دہانی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کولیسٹرول کی بیماری میں مبتلا بچی کا علاج نہ ہونے پر ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے علاج کیلئے مشین منگوانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے کولیسٹرول کی بیماری میں مبتلا بچی کا علاج نہ ہونے پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مرض کا علاج نہیں تو مریض کو مرنے کیلئے نہیں چھوڑا جا سکتا ،چیف جسٹس نے استفسارکیاکہ کسی ہسپتال میں یہ مشین کیوں نہیں، کتنے کی آتی ہے ؟،پروفیسرایاز نے کہا کہ مشین 70 سے 80 لاکھ کی ہے تربیت یافتہ سٹاف بھی چاہئے ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پنجاب حکومت کے پاس پیسے نہیں تو ہم مخیر حضرات سے لے لیتے ہیں،پروفیسر ایاز نے کہا کہ یہ بیماری کم لوگوں کو ہوتی ہے اس لئے مشین نہیں منگوائی۔

وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے عدالت کو مشین جلد منگوانے کی یقین دہانی کرائی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایک بھی زندگی بچ گئی تو مشین کا خرچہ پورا ہو جاتاہے،بچی کے والد نے تجویز دی کہ مشین آنے تک بچی کا علاج بیرون ملک سے کرایا جائے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ باہر بھجوانے کا حکم نہیں دیں گے ،ملک میں علاج مہیاکیا جائے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...