عدالت سے باہر نکلتے ہی ڈھیروں سائلین سڑک پر آگئے اور چیف جسٹس کی گاڑی روک لی، پھر میاں ثاقب نثار نے کیا کام کردیا؟ جان کر آپ کو بھی ایسے منصف پر فخر ہوگا

عدالت سے باہر نکلتے ہی ڈھیروں سائلین سڑک پر آگئے اور چیف جسٹس کی گاڑی روک لی، ...
عدالت سے باہر نکلتے ہی ڈھیروں سائلین سڑک پر آگئے اور چیف جسٹس کی گاڑی روک لی، پھر میاں ثاقب نثار نے کیا کام کردیا؟ جان کر آپ کو بھی ایسے منصف پر فخر ہوگا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے بعد قافلے کے ہمراہ روانہ ہوئے تو سپریم کورٹ کے باہر سائلین نے چیف جسٹس کے قافلے کو روک لیا اور چیف جسٹس ثاقب نثار کے حق میں نعرے بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کی، چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ سے روانہ ہوئے تو سائلین نے ان کے قافلے کو روک لیا اور چیف جسٹس پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی،اس موقع پر سائلین کا کہناتھا کہ ہماری دادرسی کی جائے۔

اس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے تمام سائلین کوعدالت بلالیااور دوبارہ عدالت لگا لی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور