(ن) لیگ وہ پارٹی ہے جو احکامات پر چلتی تھی اور چلتی ہے، بلاول بھٹو

(ن) لیگ وہ پارٹی ہے جو احکامات پر چلتی تھی اور چلتی ہے، بلاول بھٹو
(ن) لیگ وہ پارٹی ہے جو احکامات پر چلتی تھی اور چلتی ہے، بلاول بھٹو

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) وہ پارٹی ہے جو احکامات پر چلتی تھی اور چلتی ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 'میاں صاحب پوری زندگی حکم پر چلتے رہے اور آج انہیں ووٹ کے تقدس کا خیال آرہا ہے، جب ضیاءسے احکامات لے رہے تھے، بے نظیر بھٹو کے خلاف سازشیں کر رہے تھے تو انہیں اس وقت ووٹ کی عزت کا خیال نہیں آیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں ایک کمزور جمہوریت ہے، امید ہے ایک سویلین حکومت سے دوسری سویلین حکومت کو اقتدار کی منتقلی کا عمل پرامن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم نگراں سیٹ اپ سے متعلق اتفاق کرلیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوام کے حقیقی مسائل حل کرسکتی ہے، علاقے کی پسماندگی دور کرنے کے لیے جنوبی پنجاب صوبے کابننا ضروری ہے۔

کراچی میں گھنٹوں بجلی کی بندش سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ (ن) لیگ نے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر کے ای ایس سی کو پرائیویٹائز کیا، بجلی وفاق کی ذمہ داری ہے اور وفاق کا نمائندہ کہتا ہے بل نہیں دیتے تو بجلی نہیں دیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے کافی امید ہے اور امید ہے وہ قانون کے تحت انصاف دلائیں گے، میں کسی کو روک نہیں سکتا لیکن تجویز کرسکتا ہوں کہ جج خود نہیں بولتے ان کے فیصلے بولتے ہیں اور جمہوریت میں ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کرتے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /ملتان