بھینسوں کے طبیلے میں اس نوجوان کے پاؤں باندھ کر تشدد کا نشانہ کیوں بنایا جارہاہے اور یہ اب کہاں اور کس حال میں ہے؟ پاکستانیوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبرآگئی

بھینسوں کے طبیلے میں اس نوجوان کے پاؤں باندھ کر تشدد کا نشانہ کیوں بنایا ...
بھینسوں کے طبیلے میں اس نوجوان کے پاؤں باندھ کر تشدد کا نشانہ کیوں بنایا جارہاہے اور یہ اب کہاں اور کس حال میں ہے؟ پاکستانیوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبرآگئی

شجاع آباد (ویب ڈیسک ) شجاع آباد کے نواحی علاقہ رسول پور میں غیرت کے نام پر لڑکی کے باپ اور بھائیوں کا لڑکے پر لاٹھیوں سے بیہمانہ تشدد لڑکے کی دونوں ٹانگیں توڑ کر سڑک پر پھینک دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق مقامی زمیندار اور اس کے بیٹوں نےاللہ دتہ کو غیرت کے نام پر اپنے ڈیرے پر بھینسوں کے طبیلے میں اس کے پائوں رسیوں سے باندھ کر سر عام لاٹھیوں سے تشدد کیا۔ اللہ دتہ تشدد کے دوران بے ہوش ہو جاتا تو اس کو گندا پانی پلا کر ہوش میں لاکر دوبارہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

اللہ دتہ پر شدید تشدد کر کے اس کی دونوں ٹانگیں توڑ دی گئیں۔ نوجوان پر تشدد کے دوران اہل علاقہ زمیندار کے خوف سے اس کو چھڑوانے کی ہمت کسی نے نہ کی۔ اللہ دتہ کو غفار اس کے بیٹے فرید اور حامد نے تشدد کر کے اس کی دونوں ٹانگیں ٹوٹنے اور بے ہوش ہونے کے بعد سٹرک پر پھینک دیا۔ اہل علاقہ نے اللہ دتہ کو لودھراں کے نجی ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /ملتان

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...