بارش والا سسٹم پاکستان سے نکل گیا، خشک موسم پھر شروع

بارش والا سسٹم پاکستان سے نکل گیا، خشک موسم پھر شروع
بارش والا سسٹم پاکستان سے نکل گیا، خشک موسم پھر شروع

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بارش برسانے والے بادل پاکستان سے نکل گئے جس کے بعد پھر سے خشک موسم شروع ہوگیا جب کہ خشک موسم سے گرمی کی شدت مزید بڑھ جائے گی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے، ہفتے کے روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سبی، تربت، مٹھی40، میرپورخاص اور چھور میں 39 جبکہ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر پی ڈی ایم اے کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں کے سلسلے کے دوران 3افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوئے، جاں بحق افرادکاتعلق نوشہرہ، دیربالااورہنگو سے ہے، بارشوں کے دوران 12مکانات مکمل اور جزوی طور پر تباہ ہوئے۔

حکومت کی جانب سے مذکورہ نقصانات کے حوالے سے پالیسی کے مطابق معاوضوں کی ادائیگی کی جائے گی۔

مزید : ماحولیات /علاقائی /اسلام آباد