”وہ میری شہزادی ہے نا کہ تمہاری۔۔۔“ سہانا خان کیساتھ معاشقہ لڑانے کے خواہشمند لڑکوں کیلئے شاہ رخ خان نے کون سے 7 اصول بنا رکھے ہیں؟ جان کر آپ بھی کہیں گے ”سہانا خان سے دور ہی رہیں تو اچھا ہے“

”وہ میری شہزادی ہے نا کہ تمہاری۔۔۔“ سہانا خان کیساتھ معاشقہ لڑانے کے ...
”وہ میری شہزادی ہے نا کہ تمہاری۔۔۔“ سہانا خان کیساتھ معاشقہ لڑانے کے خواہشمند لڑکوں کیلئے شاہ رخ خان نے کون سے 7 اصول بنا رکھے ہیں؟ جان کر آپ بھی کہیں گے ”سہانا خان سے دور ہی رہیں تو اچھا ہے“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہ رخ خان اور ان کی بیٹی سہانا خان کے درمیان پیار تو سب نے ہی دیکھ رکھا ہے اور وہ ایک بہترین باپ ثابت ہوئے ہیں جو اپنی بیٹی کی خوب پرواہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔” ہم حسن علی کی اس حرکت پر اب یہ کام کریں گے۔۔۔“ واہگہ بارڈر پر حسن علی کی ”پریڈ“ نے بھارتیوں کیساتھ ساتھ بھارتی فوج کو بھی مرچیں لگا دیں، ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیا کہ آپ کو یقین نہیں آئے گا 
شاہ رخ خان ہمیشہ اپنے بچوں کیساتھ دوستوں کی طرح پیش آئے لیکن جب سے سہانا خان نے نوجوانی کی دہلیز پر قدم رکھا ہے تو شاہ رخ خان کے اندر بھی ایک ’روائتی‘ باپ جاگ اٹھا ہے جنہوں کا کہنا ہے کہ اگر کسی لڑکے نے سہانا کا بوسہ لینے کی کوشش کی تو وہ اس کے ہونٹ کاٹ دیں گے۔
اب یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ معاشقہ لڑانے کے خواہشمند لڑکوں کیلئے 7 اصول بھی وضع کر دئیے ہیں جن کو جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”سہانا سے دور ہی رہیں تو اچھا ہے۔“
ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا جو بھی لڑکا سہانا خان کیساتھ معاشقہ لڑانے کا خواہشمند ہے تو اسے ذیل میں دئیے گئے ان سات اصولوں کو یاد رکھنا ہو گا۔

1۔ نوکری حاصل کرو۔
2۔ اس بات کو سمجھو کہ میں تمہیں پسند نہیں کرتا۔
3۔ میں ہر جگہ پر ہوں۔
4۔ ایک وکیل بھی ڈھونڈ لو۔
5۔ سہانا میری شہزادی ہے ، تمہاری فتح نہیں۔
6۔ میں واپس جیل جانے پر برا نہیں مناﺅں گا۔
7۔ تم جو بھی سہانا کیساتھ کرو گے، میں تمہارے ساتھ وہی کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ رات کو پارٹیوں میں جاتے ہیں جہاں کباب کے ساتھ۔۔۔“ ایاز امیر نے میشاءشفیع کے الزامات پر ایسا تبصرہ کر ڈالا کہ ہر اداکارہ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی، انہوں نے اپنے میک اپ روم میں جا کر لڑکیوں سے کیا کہا؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا ہی مشکل ہو جائے گا 
جی ہاں! اب جو بھی لڑکا سہانا خان کیساتھ معاشقہ لڑانے کی خواہش رکھتا ہے تو اسے اور کچھ نہیں تو کم از کم ان سات اصولوں پر پورا اترنا ہو گا کیونکہ شاہ رخ خان بھی ایک ایسے ہی باپ ہیں جو ہر حال میں اپنی بیٹی کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔