بلوچستان میں پولیس کے 829 اہلکاروں کو واپس بلا لئے گئے

بلوچستان میں پولیس کے 829 اہلکاروں کو واپس بلا لئے گئے
بلوچستان میں پولیس کے 829 اہلکاروں کو واپس بلا لئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (آن لائن )آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیس کے 829 اہلکاروں کو واپس بلایا گیا ہے یہ اہلکار سیاسی زعما قبائلی معتبرین ریٹائرڈ پولیس افسران کے ہمراہ تھے بلوچستان حکومت اور ہائیکورٹ کو سیکورٹی کی فراہمی کے لئے مراسلہ جات بجھوائے ہیں سپریم کورٹ نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ جہاں ضروری ہے وہاں سیکورٹی فراہم کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔

یوٹیو ب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیس کے829 اہلکار جو کہ مختلف سیاسی زعما قبائلی معتبرین ، ریٹائرڈ پولیس افسران کے ہمراہ تعینات تھے ان سے واپس لے لی گئی ریٹائرڈ سینیٹرز، ججز اور سابق بیورو کریٹس کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو بھی واپس بلایا ہے بلوچستان کانسٹیبلری کے 429 جبکہ پولیس کے400 آپریشنل ونگ کے اہلکار تھے بلوچستان حکومت اور بلوچستان ہائیکورٹ کو سیکورٹی کی فراہمی کے لئے مراسلہ جات بجھوا ئے ہیں سپریم کورٹ نے بھی ہدایات دی ہے کہ جہاں ضروری ہے وہاں سیکورٹی فراہم کی جائے ۔