”انگلینڈ کے اس بیٹسمین کی وکٹ میرا ہدف ہے کیونکہ۔۔۔“ پاکستان کے نوجوان فاسٹ باﺅلر نے سیریز سے پہلے ہی ’دبنگ‘ اعلان کر دیا، ایسے کھلاڑی پر نظر رکھ لی جسے دیکھ کر باﺅلرز کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو جاتی ہیں

”انگلینڈ کے اس بیٹسمین کی وکٹ میرا ہدف ہے کیونکہ۔۔۔“ پاکستان کے نوجوان فاسٹ ...
”انگلینڈ کے اس بیٹسمین کی وکٹ میرا ہدف ہے کیونکہ۔۔۔“ پاکستان کے نوجوان فاسٹ باﺅلر نے سیریز سے پہلے ہی ’دبنگ‘ اعلان کر دیا، ایسے کھلاڑی پر نظر رکھ لی جسے دیکھ کر باﺅلرز کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو جاتی ہیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے والے فاسٹ باﺅلر محمد عباس نے اپنا ’شکار‘ منتخب کر لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ انگلینڈ کیخلاف میچوں میں کپتان جو روٹ ان کا خصوصی ہدف ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ڈی ایس پی رانا ندیم اقبال کی نوجوان مرد کے ساتھ مبینہ جنسی فعل کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی، سوشل میڈیا پر ایسا ہنگامہ برپا ہوا کہ ہر کوئی شرم سے پانی پانی ہو گیا 

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عباس کا کہنا تھا کہ ”یہ ایک مشکل سیریز ہوں گی کیونکہ ہم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک کیخلاف ان کے ہوم گراﺅنڈز پر کھیلنے جا رہے ہیں، تو یہ میرے لئے بھی بہت اہم ہے کہ میں اپنی بھرپور کوشش سے ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار اد اکر سکوں۔“

محمد عباس نے کہا کہ”یہ سچ ہے کہ ہوم گراﺅنڈ پر کھیلنے والی ٹیم ہی سیریز جیتنے کیلئے فیورٹ مانی جاتی ہے۔ لیکن یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ پاکستان نے ماضی میں کئی مرتبہ انگلینڈ کو انگلینڈ میں شکست دے رکھی ہے، تو ہم یہ سیریز جیتنے کیلئے بھی بھرپور محنت کریں گے۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔” ہم حسن علی کی اس حرکت پر اب یہ کام کریں گے۔۔۔“ واہگہ بارڈر پر حسن علی کی ”پریڈ“ نے بھارتیوں کیساتھ ساتھ بھارتی فوج کو بھی مرچیں لگا دیں، ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیا کہ آپ کو یقین نہیں آئے گا 

برطانوی کپتان جو روٹ حال ہی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے بلے باز تھے جنہوں نے 43.33 کی اوسط سے 7 نصف سنچریاں بنائیں۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...