لیبیامیں شدت پسندوں کا ہوائی اڈے پر حملہ،2ارب ڈالر کے 14 جہاز تباہ
طرابلس(این این آئی)لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں2 مسلح گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران طرابلس کے ہوائی اڈے پر گولہ باری سے کم سے کم 14 سول ہوائی جہاز تباہ ہوگیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق مسلح عناصر کی طرف سے طرابلس کے معتیقہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گولے اور راکٹ داغے گئے، جس کے نتیجے میں وہاں پر کھڑے ایک درجن سے زائد ہوائی جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی۔لیبیا کی سرکاری فضائی کمپنی کی طرف سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کو’’ معتیقہ ہوائی ‘‘اڈے پر کھڑے طیاروں کے تباہ ہونے سے غیرمعمولی نقصان پہنچا جبکہ اس حملے میں بعض طیارے مکمل طورپر تباہ ہوئے اور بعض کو نقصان پہنچا ۔کمپنی کا کہنا تھا کہ ہوائی اڈے کو2 مسلح گروپوں کے درمیان لڑائی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ لڑائی میں 3 ایئر بس A320 مکمل تباہ ہوگئے، ان کی مالیت 97 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے جبکہ 95 ملین ڈالرکا A318 اور 90 ملین ڈالر مالیت کا A319 ماڈل کے دو طیارے تباہ ہوگئے۔A321 ایئربس کے دو طیارے جن کی مالیت 11 کروڑ ڈالر سے زائد ہے تباہ ہوگئے۔
حکام نے مزید کہا کہ نیر ایئر بس 300/200 کی مالیت 333 ملین ڈالر، ایئر بس 300/800 کی مالیت20 کروڑ 54 لاکھ، ایئر بس 300/330 کی مالیت 20 کروڑ 59 لاکھ اور ایئر بس 900/300 کی مالیت 20 کروڑ 90 لاکھ ڈالربنتی ہے بھی تباہ ہوگئے۔