خاتون سیاستدان نے مبینہ فحش ویڈیو لیک ہونے پر سیاست سے کنارہ کشی کرلی
بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق میں پارلیمان کے انتخابات ہونے جا رہے ہیں جن میں انتضار احمد جسیم نامی ایک خاتون امیدوار بھی حصہ لے رہی تھی لیکن گزشتہ دنوں اس کی ایسی شرمناک ویڈیو لیک ہو گئی کہ وہ ہمیشہ کے لیے سیاست سے ہی کنارہ کشی پر مجبور ہو گئی۔ سی این این کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر 3منٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں ایک مرد اور خاتون قابل اعتراض حالت میں ہوتے ہیں اور مبینہ طور پر کہا جا رہا ہے کہ ویڈیو میں موجود خاتون انتضار احمد جسیم تھی۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
رپورٹ کے مطابق عراقی صارفین کی اکثریت کا کہنا ہے کہ ”ویڈیو میں موجود خاتون کی آواز، شکل و شباہت اور جو کچھ خود اس نے اپنے بارے میں ویڈیو میں کہا، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ جسیم ہی ہے۔“ جسیم کی طرف سے تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ ”یہ ویڈیو قطعی طور پر جعلی ہے اور مجھے اپنی قوم پر افسوس ہے جو مخالف سیاستدانوں کی بنائی گئی جعلی ویڈیو پر یقین رکھتی ہے۔ ہر کوئی میرے خاندان کو اور میرے شوہر ڈاکٹر سعد صالح الحمدانی کو جانتا ہے۔ لوگوں کو یہ سوچنا چاہیے تھا کہ میں اس ملک کی بیٹی ہوں، انہیں افواہوں پر کان نہیں دھرنے چاہئیں تھے۔“ واضح رہے کہ جسیم نے معاشیات میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے اور عراقی دارالحکومت بغداد کی المستنصریہ یونیورسٹی میں پروفیسر ہے۔