ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسا کام کر دیا کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی، سعودی عرب پریشان ہوگیا کیونکہ۔۔۔
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے پاکستان کے لیے خیر کی خبر آنا ویسے تو محال ہی لگتا ہے تاہم گزشتہ روز بالواسطہ طور پر انہوں نے ایسا کام کر دیا ہے کہ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی۔ سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈٹرمپ نے پہلی بار تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مخاطب کرتے ہوئے ایسی ٹویٹ کر دی کہ تیل کی قیمتیں دھڑام سے نیچے آ گریں۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ”سمندر میں تیل سے بھرے بحری جہازوں سمیت ہر جگہ اتنی بڑی مقدار میں تیل کے ذخیرے موجود ہیں لیکن اوپیک نے تیل کی قیمتوں میں مصنوعی طور پر اضافہ کر کے انہیں بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔ یہ کسی طور درست اور قابل قبول نہیں ہے۔ “
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب تیل کی قیمتوں کو بلند کرنے کے لیے بہت سرگرم تھا اوراسی کے دباﺅ کے نتیجے میں اوپیک ممالک نے تیل کی قیمتیں زیادہ کی تھیں۔ صدر ٹرمپ کے اس ٹویٹ سے کچھ پہلے ہی سعودی حکام کی طرف سے بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ”تیل کی سپلائی بہت زیادہ ہو گئی تھی، اس میں کمی کرنے کا جو تین سالہ ہدف ہم نے مقرر کیا تھا ابھی ہم اس سے بہت دور ہیں۔ اگر ہم تیل کی پیداوار کم کرکے اس کی قیمت 80سے 100ڈالر فی بیرل تک لیجانے میں کامیاب ہو جائیں تو ہمیں خوشی ہو گی۔“ واضح رہے کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت 9سینٹ اضافے کے ساتھ 68.38ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی جو صدر ٹرمپ کی ٹویٹ کے بعد 67.50ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔ انٹرنیشنل بنچ مارک برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 74.07ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 72.83ڈالر فی بیرل ہو گئی۔