یمنی حوثیوں نے تیل بردار 19 جہاز یرغمال بنا لیے: سعودی سفیر
صنعاء(این این آئی)یمن میں متعیّن سعودی سفیر محمد آل جابر نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ حوثی باغیوں نے تیل بردار19 جہازوں کو روک رکھا ہے اور وہ انھیں الحدیدہ کی بندر گاہ میں داخل نہیں ہونے دے رہے ہیں ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق آل جابر نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ حوثی باغیوں نے تیل بردار 19 جہازوں کو اپنے زیر قبضہ علاقے رمی المخطاف میں روک رکھا ہے اور وہ انھیں الحدیدہ کی بندر گاہ میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں ۔ان کی اس حرکت پر یمن کے جامع انسانی امدادی مرکز کو گہری تشویش لاحق ہے۔