عرب اتحاد نے یمن پرحو ثی قبضے کا منصوبہ ناکام بنا دیا: نائب صدر علی محسن الاحمر 

عرب اتحاد نے یمن پرحو ثی قبضے کا منصوبہ ناکام بنا دیا: نائب صدر علی محسن ...
عرب اتحاد نے یمن پرحو ثی قبضے کا منصوبہ ناکام بنا دیا: نائب صدر علی محسن الاحمر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء(این این آئی)یمن کے نائب صدر جنرل علی محسن الاحمر نے حوثی باغیوں کو ملک دشمن قرار دیا ہے اورکہاہے کہ یمنی عوام اور سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد نے جرات کا مظاہرہ کرکے یمن پرحوثی باغیوں کے قبضے کی سازش ناکام بنا دی ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن میں بروقت آپریشن شروع کر کے حوثی باغیوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔ انہوں نے حوثی باغیوں اور دیگر ملک دشمن قوتوں کے خلاف لڑائی میں مزید تیزی لانے پریقین دلایا کہ فتح اور نصرت زیادہ دور نہیں۔ یمنی قوم کو جلد حوثی دہشت گرد ٹولے سے نجات ملے گی۔انہوں نے البیضاء، الجوف،تعز، میدی اور الحدیدہ گورنریوں میں فوج کی غیرمعمولی کامیابیوں اور حوثیوں کو شکست دینے کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیادت میں یمنی قوم نے ایرانی مداخلت کی سازش ناکام بنا دی ہے۔ایک سوال کے جواب میں جنرل الاحمر نے کہا کہ یمن کی آئینی حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے۔ حکومت نے اقوام متحدہ کے امن مندوب اور سرپرست ممالک کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا ہے۔ یمنی قوم کے مفاد میں منظور کی گئی عالمی قراردادوں کی پاسداری کی ہے۔