اسرائیل اس وقت مگرمچھ کے مْنہ میں ہے: ایرانی کمانڈر حسین سلامی

اسرائیل اس وقت مگرمچھ کے مْنہ میں ہے: ایرانی کمانڈر حسین سلامی
اسرائیل اس وقت مگرمچھ کے مْنہ میں ہے: ایرانی کمانڈر حسین سلامی

  

تہران(این این آئی)ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہاہے کہ اسرائیل اس وقت مگرمچھ کے منہ میں جی رہا ہے اور جنگ چھڑنے کی صورت میں اسرائیلیوں کے سامنے فرار ہونے کے لیے سمندر کے سوا کوئی جگہ نہیں ہو گی۔

عرب ٹی وی کے مطابق سلامی کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیلیوں سے کہتے ہیں کہ ہم تم لوگوں کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ تم لوگ مقبوضہ فلسطین میں شمال اور مغرب ہر جانب سے گِھرے ہوئے ہو۔ تم لوگوں کے فرار ہونے کی کوئی جگہ نہیں، یہ نہ سمجھنا کہ آنے والی جنگ جولائی 2006ء (لبنان میں ہونے والی جنگ کی طرف اشارہ) جیسی ہو گی۔ تم لوگوں کے فرار کے لیے سمندر کے سوا کوئی جگہ نہ ہو گی۔ایرانی کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ میزائل اسرائیل پر داغے جانے کے لیے تیار ہیں، اسرائیل کی جانب سے چھیڑی جانے والی کسی بھی جنگ کا نتیجہ اس کے خاتمے کی صورت میں نکلے گا۔

مزید : بین الاقوامی