سلامتی کونسل کو متحد ہو کر شام میں کیمیائی ہتھیاراستعمال کرنےوالوں کو سزا دینی چاہیے،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

سلامتی کونسل کو متحد ہو کر شام میں کیمیائی ہتھیاراستعمال کرنےوالوں کو سزا ...
سلامتی کونسل کو متحد ہو کر شام میں کیمیائی ہتھیاراستعمال کرنےوالوں کو سزا دینی چاہیے،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

  

اسٹاک ہوم (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹو نیو گوئٹریس نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کو متحد ہونے کی ضرورت ہے تا کہ کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے والوں کو سزادی جاسکے ۔

سویڈن میں عالمی ادارے کے آنجہانی سیکرٹری جنرل ڈاگ ہیمر شولڈ کے گھر پر سلامتی کونسل کے اراکین کے اعزاز میں تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گوئٹریس نے کہا کہ سلامتی کو نسل کو متحد ہوکر کوئی را ہ نکالنی چاہیے تاکہ بین الاقوامی قانون کے مطابق یہ ہتھیار استعمال کرنے والوں کو سزادی جاسکے اور شام میں کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

گوئٹریس نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرنے والوں کو سزاضرور دینا چاہتے ہیں ،شام کے دیرینہ حل طلب مسئلے کو حل کرنے کے لئے بہت کچھ کرنا ہو گا۔انھوں نے کہا کہ سویڈن میں بند کمرے میں ہونے والے اجلاس میں کے سیشن میں اراکین کو یہ ثابت کرنے کا موقع ملاہے کہ یہ ادارہ اس وقت ہی موئثر ثابت ہو سکتا ہے جب اس کے رکن ممالک متحد ہو کر کام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم کئی پہلوﺅں پر ابھی تک سلامتی کونسل کو متحد کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔

مزید : بین الاقوامی