دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری پاکستان سے تعاون کرے: چین

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری پاکستان سے تعاون کرے: چین
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری پاکستان سے تعاون کرے: چین

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ(این این آئی)چین نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون کرے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہووا چْن ینگ نے کہاکہ دہشت گردی ایک ایسا دشمن ہے جس کا سب کو سامنا ہے۔ بین الاقوامی برادری کو انسداد دہشت گردی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیئے اور اسے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کوششوں میں تعاون کرنا چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ مودی کیا کہہ رہے ہیں؟ کیونکہ ہم وہ کر رہے ہیں جو ہمارے ملک کے مفاد میں ہے اور دہشت گردی کو ہم قطعی طور پر برداشت نہیں کریں گے جبکہ سی پیک دونوں ممالک کے لیے اہم ہے لیکن یہ صرف سی پیک نہیں ہے۔ 

مزید : بین الاقوامی