ن لیگ میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ ہیں:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

ن لیگ میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ ہیں:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
ن لیگ میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ ہیں:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے خبریں بے بنیاد اور حقیقت کے برعکس قرار دے دیدیں۔

نجی چینل ”دنیانیوز“سے خصوصی گفتگو میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے سیاسی تابوت میں کیل ٹھوکنے کے لیے دن رات حلقہ میں محنت کر رہی ہوں، تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ن لیگ کی عوام دشمن پالیسی اور ملک دشمن اقدامات اور بیڈ گورننس کو ہر سطح پر اجاگر کیا، یہ ممکن نہیں کہ میں ن لیگ میں چلی جاو¿ں اور اس کے ساتھ سیاسی رفاقت رکھوں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاکستان کے تمام اداروں کو گھر کی لونڈی سمجھ رکھا ہے،ن لیگ ہمیشہ عدلیہ اور قومی و سلامتی اداروں کے خلاف سازش کرتی رہی ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ساتھ میرا نظریہ اور سوچ نہیں ملتی اس پارٹی نے سیاست کو روزگار اور کاروبار سمجھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی کارکن ہوتے ہوئے کیسے ممکن ہے کہ میں مافیا کا حصہ بنوں، میرے سیاسی حریف اور ن لیگ میرے خلاف سازشیں کر رہی ہے۔

خیال رہے اس سے قبل ایک نیوز چینل نے یہ دعوی کیا تھاکہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پی ٹی آئی چھوڑکر ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔چینل نے دعوی کیا تھا کہ فردوس عاشق اعوان پیپلز پارٹی چھوڑ کر جن وعدوں پر پی ٹی آئی شا مل ہو ئی تھی عمران خان وہ وعدے وفا نہ کر سکے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /سیالکوٹ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...